تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نائن الیون جنگ کے اہم کردار "ڈونلڈ رمزفِیلڈ” چل بسے

واشنگٹن: سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فِیلڈ اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے، نائن الیون کے بعد افغانستان اور عراق پر جنگ مسلط کرنے میں ڈونلڈ رمز فیلڈ کا اہم کردار تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا، عراق کی ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈونلڈ رمزفیلڈ امریکا کی تاریخ میں سب سے مدت کے لیے وزیر دفاع رہنے والوں میں سے ایک ہیں، وہ جارج ڈبلیو بش اور ان سے بیس سال پہلے جیرالڈ فورڈ کے دور صدارت میں سات سال سے زائد عرصہ تک وزیر دفاع رہے۔شگاگو میں پیدا ہونے والے ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کم عمری میں ہی اپنی جنگجوانہ طبیعت کا مظاہرہ کیا اور ایک پہلوان بن گئے، جب وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں تھے تو امریکی فٹ بال ٹیم میں دفاعی پوزیشن میں کھیلتے تھے۔

انہوں نے صرف تیس سال کی عمر میں کانگریس میں منتخب ہونے سے قبل سرد جنگ کے ابتدائی ایام میں بحریہ میں پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

امریکی تاریخ میں کم عمر ترین وزیردفاع بننے والے رمزفیلڈ کو جب دوسری بار وزارت ملی تو سفاکانہ کردار پر بش جونیئر نےا نہیں برطرف کرکے رابرٹ گیٹس کو وزیردفاع بنایا۔

Comments

- Advertisement -