جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عازمین حج کیلئے ایک اور اہم شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے گردن توڑ بخار اور موسمی نزلہ زکام کی ویکسینیشن بھی لازمی قرار دے دی، اس سے قبل صرف کوروناویکسین شرط تھی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عازمین کی حفاظت اولین ترجیحات کی بنیاد پر تمام عازمین حج کو اہم حفاظتی ٹیکے لگوانے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے، عازمین اب گردن توڑ بخار اور موسمی نزلہ زکام کی ویکسین بھی لگوائیں گے، ارکان حج شروع ہونے سے 10دن قبل ویکسین کی خوراک لینی ہوگی۔

ادھر مقدس مساجد انتظامیہ کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے حج آپریشنل پلان جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

مقدس مساجد انتظامیہ کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ حج آپریشنل پلان سال بھر تیار کیا جاتا رہا ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے منسلک تمام سرکاری اداروں کے ساتھ رابطے کیے تھے، رواں سال بھی وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ دس زبانوں میں دیا جائے گا۔

عبدالرحمان السدیس نے حج آپریشنل پلان جاری کردیا

عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ سعودی خواتین بھی مہمانان حرم کی خدمت میں پیش پیش ہوں گی، رواں سال دس ہزار افراد عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے، اس سال حج موسم میں مہمانان حرم کی سہولت کی خاطر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا، مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں