تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عبدالرحمان السدیس نے حج آپریشنل پلان جاری کردیا

ریاض: مقدس مساجد انتظامیہ کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے حج آپریشنل پلان جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقدس مساجد انتظامیہ کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ حج آپریشنل پلان سال بھر تیار کیا جاتا رہا ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے منسلک تمام سرکاری اداروں کے ساتھ رابطے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ دس زبانوں میں دیا جائے گا۔

عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ سعودی خواتین بھی مہمانان حرم کی خدمت میں پیش پیش ہوں گی، رواں سال دس ہزار افراد عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج موسم میں مہمانان حرم کی سہولت کی خاطر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا، مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔

السدیس نے بتایا کہ جمعہ کے خطبات اور یوم عرفہ کے خطبے سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد سو ملین تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی خواہش اور کوشش ہے کہ ضیوف الرحمان کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔

Comments

- Advertisement -