اشتہار

غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹر تک بلند کر دیا گیا ، حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹرتک بلند کر دیا اور نچلے حصے کو چاروں اطراف سے سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ، کسوہ فیکڑی کے50سے زائد ماہرین نے کام کو انجام دیا۔

- Advertisement -

تقریب کا آغاز ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کسوہ کے دھاگے کاٹ کرکیا،. کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے، دوران تقریب ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کسوہ کے ساتھ ساتھ حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے نچلے حصے پر بھی عطر لگایا۔

خیال رہے حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جاتا ہے تاہم اس سال بہت کم تعداد میں حجاج ہوں گے لہٰذا اس اقدام کا بنیادی مقصد زائرین کو کرونا وائرس سے بچانا ہے، حج ایام ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

یاد رہے خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل ہو گئی، نو ذی الحج کو کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔ ریشم، سونے اور چاندی کے تاروں سے تیار کئے جانے والے غلاف پر قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں