اشتہار

سعودی عرب: مسافروں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی دارالحکومت میں مسافروں کی سہولت کے لیے جلد نئی اور جدید بسیں سڑکوں پر ہوں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی ’ساپٹکو‘ ریاض کے لیے خصوصی بس سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کی شروعات یکم ستمبر سے ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ بس سروس کا آغاز یکم ستمبر 2021 سے ہوگا۔

- Advertisement -

ساپٹکو نے ریاض میں ‘کنگ عبدالعزیز پبلک بس سروس’ کے عنوان سے ٹرانسپورٹ پلان تیار کیا ہے جو مسافروں کو بہترین اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گا۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ بسوں کو سڑکوں پر لانے کے لیے یکم ستمبر کی تاریخ ریاض رائل اتھارٹی نے مقرر کی ہے، ساپٹکو پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے 80 فیصد شیئرزکی مالک ہے۔

خیال رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ بس سروس کے ٹکٹوں کے نرخ کیا ہوں گے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے جلد عوام کو بتا دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں