جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شادی سے انکار پر دلہا کا اہل خانہ سمیت لڑکی کے گھر کے باہر دھرنا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں دلہن نے سندور کی رسم سے قبل شادی سے انکار کردیا، دلہن کا شادی سے انکار سن کر دلہا کے گھر والوں نے لڑکی والوں کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔

بھارت میں ہر طرف شادی بیاہ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران شادی بیاہ کی رسومات کی ادائیگی اور تقریبات کے دوران عجیب و غریب واقعات پورے ملک میں رونما ہورہے ہیں جو خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔

شادی کے دوران پیش آیا ایک اور انوکھا اور حیران کن واقعہ میڈیا میں رپورٹ ہوا جس میں شادی کے عین موقع پر دلہن نے شادی سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ‘اسے دلہا پسند نہیں’۔

- Advertisement -

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں منگل کے روز منعقدہ شادی میں آگ کے گرد پھیرے اور جے مالا پہنانے سمیت تمام رسومات بہترین انداز میں ادا ہوچکی تھی اور صرف سندور کا ٹیکا لگانا باقی تھا کہ اچانک دلہن نے شادی سے انکار کردیا اور منڈپ سے اٹھ کر چلی گئی۔

دلہن کا انکار سن کر دونوں اطراف کے افراد دنگ رہ گئے اور دلہن کو منانے کی کوشش کرنے لگے لیکن چندا نامی دلہن نے ونود کے ساتھ کسی بھی حال میں شادی نہ کرنے کا فیصلہ سنایا۔

دلہن نے دونوں اطراف کے افراد کو واضح پیغام دیا کہ وہ کسی بھی حالت میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرے گی اور ونود سے شادی کےلیے تیار نہیں ہوگی۔

دلہن کے انکار پر دلہا کے گھر والے بھی طیش میں آگئے جس کے بعد شادی کی تقریب احتجاج میں تبدیل ہوگئی اور دلہا والوں نے دلہن کے دروازے پر دھرنا دے دیا۔

دلہا کے رشتے داروں نے دلہن کے والد نے مطالبہ کیا کہ وہ دلہا کے گھروالوں کو معاوضہ ادا کریں تاکہ شادی ہونے والے خرچے کا ازالہ ہوسکے لیکن لڑکی کے والد نے کہا کہ بیٹی شادی کےلیے تیار نہیں اور ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ دلہا والوں کو ہرجانہ ادا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : دلہن کو مٹھائی کھلانے کی ڈرامائی ویڈیو وائرل

مزید پڑھیں : خطرناک ہتھیاروں سے کرتب دکھاتی دلہن کی ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا تھا جہاں دلہن نے چھٹے پھیرے پر شادی سے انکار کردیا تھا اور رشتے داروں کے راضی کرنے بھی اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا تھا۔

دلہن کے مسلسل انکار پر جب رشتے داروں نے سوال کہ آخر کیوں وہ شادی کےلیے تیار نہیں تو دلہن نے جواب دیا کہ ‘دلہا پسند نہیں’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں