اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں کی کورونا ویکسینیشن میں حائل رکاوٹ دور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کی کورونا ویکسینیشن میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی، امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ کل پاکستان پہنچے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز کل اسلام آباد پہنچیں گی، پاکستان کو موڈرنا ویکسین کوویکس پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔

وزارت قومی صحت موڈرنا ویکسین کے استعمال کی گائیڈ لائنز پہلے ہی جاری کرچکی ہے جس کے مطابق موڈرنا ویکسین اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیحاً لگائی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ملک میں موڈرنا ویکسین دائمی امراض کا شکار افراد کو لگائی جائے گی، ویکسین سعودی عرب، خلیج، یورپ، امریکا میں مںظور شدہ ہے۔

مزید پڑھیں: کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کھیپ فراہم کرچکا ہے، اس سے قبل فائزر، آسٹرازنیکا ویکسین فراہم کی گئی تھیں۔

کوویکس کے تحت پاکستان کو فائزر کی ایک لاکھ 600 ڈوز فراہم کی گئی تھیں جبکہ آسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوز دی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں