جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان روبہ صحت، اسپتال سے رخصت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز نے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کو جے یو آئی ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ڈاکٹرز نے آج مولانا فضل الرحمان کا طبی معائنہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو صحت یاب قرار دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دی، جس کے بعد وہ اسپتال سے رخصت ہوگئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے دورے پر پہنچنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو بخار کی شکایت تھی، جس کے بعد انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسپتال میں‌ داخل مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر

ڈاکٹرز نے دورانِ علاج اُن کے مختلف ٹیسٹ کیے، مولانا  کئی روز تک شدید بخار میں مبتلا رہے جس کے باعث اُن کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا، جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ ڈاکٹرز نے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انفیکشن بتایا اور پھر علاج شروع کردیا تھا۔

دورانِ علاج پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا کو گلدستہ بھجوایا اور خیریت دریافت کی تھی جبکہ دیگر سیاسی شخصیات نے اُن سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں