تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اسپتال میں‌ داخل مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر

کراچی: جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بتدریج  بہتری ہے، ڈاکٹرز نے اُن کے متعدد ٹیسٹ کیے جن میں سے کچھ کی رپورٹس آگئیں جبکہ چند کا انتظار ہے۔

جے یو آئی ترجمان نے بتایا کہ ’ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مزید چند روز اسپتال میں علاج جاری رکھنے کا مشورہ دیا‘۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر و رہنما مسلم لیگ ن سردار ایاز صادق، شاہ اویس نورانی نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔

مزید پڑھیں: مولانافضل الرحمان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

ایک روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پارٹی وفد کے ہمراہ گلدستہ بھیجا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دو روز قبل شدید بخار اور طبیعت ناسازی کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا تھا کہ وہ انفیکشن کی وجہ سے شدید بخار میں مبتلا ہیں، جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو آئی سی یو میں رکھا ہے اور ان کے ‏مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم کی زیرنگرانی مولانا فضل الرحمان کا علاج جاری ہے۔

 واضح رہے کہ تین روز قبل مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی پہنچے تھے ، جس کے بعد طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں اسپتال ‏میں داخل کروایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -