کراچی : عید قرباں کے قریب آتے ہی کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھنا شروع ہوگئیں، ڈاکوؤں نے احساس پروگرام کے عملے اور مستحق افراد کو بھی نہیں بخشا،
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5میں احساس پروگرام کے عملے سے ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج صرف آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان احساس پروگرام کے عملے سے 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے امدادی رقم لینے کیلئے آنے والے مستحقین سے بھی موبائل فون چھین لیے گئے۔
ملزمان 3موٹر سائیکلوں پر واردات کے لیے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، سی ٹی وی کی ویڈیو میں مسلح ملزمان کو اسلحہ تھامے ہوئے میں دیکھا جا سکتا ہے۔