اشتہار

کویت: کرونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے کرونا کی ایک خوراک لگوانے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت جانے کے خواہش مند غیرملکیوں پر لازم ہوگا کہ وہ کویت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا کر ویزہ کے لیے اپلائی کریں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکیوں کو ایئرپورٹ پر ہی روک لیا جائے گا جنہوں نے کرونا کی ایک ویکسین لگوائی ہوگی یا پھر وہ ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ نہیں دکھا سکیں گے۔

- Advertisement -

کویت نے یکم اگست سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے اور غیر ملکی مسافروں کی آمد کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کی تیاریاں اور گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کی تیاریاں جاری ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جو غیر منظور شدہ ویکسین موصول کر چکے ہیں یا جن کو منظور شدہ ویکسین کی صرف ایک خوراک موصول ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری

رپورٹ کے مطابق کویت کی کابینہ نے فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسینز کو منظور کیا ہے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق جو غیرملکی پہلی تین ویکسینوں میں سے کسی ایک کی بھی دو خوراکیں یا جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک وصول کر چکے ہیں صرف انہیں کویت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق کویت کے شہریوں کو اس پابندی سے استشنیٰ حاصل ہوگا جبکہ پندرہ سال سے کم عمر غیر ملکیوں پر بھی ویکسین کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

کویت نے یکم اگست سے بیرونِ ملک سفر کے لیے بھی کرونا ویکسی نیشن کی شرط عائد کی، جس کے تحت بیرونِ ملک جانے والے شہریوں کو ایئرپورٹ پر ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں