اشتہار

اسٹیٹ بینک کا کارنامہ، اے ٹی ایم سے نکلا نوٹ دیکھ کر خاتون حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں خاتون اے ٹی ایم سے نکلا نوٹ دیکھ کر حیران رہ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں بینک کے اے ٹی ایم سے نکالے گئے ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر مس پرنٹ تھی جسے دیکھ کر خاتون دنگ رہ گئی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ہزار کے نوٹ پر نمبر ایک ہی ہے البتہ نوٹ پر قائد اعظم کی دو تصویریں ہیں جن میں سے ایک کٹی ہوئی ہے، ایک پر صرف ٹوپی ہے اور چہرہ غائب ہے، نوٹ پر اصل نوٹ کی دیگر تمام شرائط مکمل ہیں۔

- Advertisement -

خاتون شہری کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس نوٹ لے جاتے ہوئے ڈر رہی ہوں کہ کہیں لوگ مجھے جعلی نوٹ چھاپنے والا ہی نہ سمجھ بیٹھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مس پرنٹ نوٹ کیسے چھپا اور اس سے بھی بڑھ کر بینک کے اے ٹی ایم میں کیسے آیا، یہ متعلقہ حکام کے لیے سوال ہے۔

دوسری جانب مس پرنٹ نوٹ کے معاملے پر اسٹیٹ بینک ترجمان کا کہنا ہے کہ نوٹ پہلے اسٹیٹ بینک میں جمع کروایا جائے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پہلے تصدیق کی جائے گی کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی، نوٹ اصلی ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی جس بینک سے نوٹ جاری ہوا وہاں سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں