اشتہار

دنیا کا مہنگا ترین بحری جہاز! جس کے ایک اپارٹمنٹ کی مالیت 1 ارب 75 کروڑ ہے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے کےلیے تیار ہے، بحری جہاز ٹائی ٹینک سے کئی گنا بڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا کروز شپ پوری دنیا کا چکر لگائے گا، جس کے ایک اپارٹمنٹ کی مالیت 1 ارب 75 کروڑ روپے مالیت ہے، اس عظیم الشان اور پرتعیش جہاز پر عملے سمیت ہزاروں افراد سوار ہوسکتے ہیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ 6 منزلہ جہاز لمبائی اور حجم کے لحاظ سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہے۔

- Advertisement -

ٹائی ٹینک سے کئی گنا بڑے اس بحری جہاز میں بنے ہر اپارٹمنٹ میں کچن، جم، لائبریری، انر اور باہر کھانے کے ہال اور بہت کچھ موجود ہوگا جب کہ سوئمنگ پول کے ساتھ بھی کھانے کی سہولت موجود ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ منزلہ بحری جہاز میں رہائشیوں کی سہولت کےلیے عالمی معیار کی طبی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی،جن کی بدولت عالمی وبا سے محفوظ رہا جاسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا بحری جہاز 2024 میں سفر کےلیے تیار ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں