تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مودی سرکار کی بدانتظامی، دو ریاستیں آپس میں لڑ پڑیں

نئی دہلی: بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں پانی کے مسئلے پر آمنے سامنے آگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، پانی کے تنازع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش نے متنازع ڈیم پر اپنی اپنی پولیس تعینات کردی۔

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں ایک دوسرے پر غیرقانونی اری کیشن پروجیکٹس اور ہائیڈرل پاور جنریشن پروگرام کے ذریعے ایک دوسرے پر پانی چوری کرنے کا الزام عائد کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی ملاقاتوں، درجنوں مذاکرات اور وفاق کی جانب سے مداخلت کے باوجود معاملہ حل نہ ہوسکا جس کے بعد دونوں ریاستوں نے اپنی اپنی پولیس ڈیم پر تعینات کردی جس کے باعث علاقے میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

دونوں ریاستوں کی حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو کسی غیر متعلقہ شخص کی ڈیم یا پروجیکٹس میں داخلے سے روکنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، ڈیم پر اب محکمہ آبپاشی کے افسران کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -