تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’ویکسین لگوانے کے بعد ’بینائی‘ واپس آگئی‘ خاتون کا دعویٰ

کووڈ ویکسین کے اثرات کے بارے میں بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ انہیں بخار ہوا تو کوئی کہتا ہے کہ انہیں کچھ بھی محسوس نہیں ہوا جبکہ بہت سے لوگوں کو کچھ دوسرے قسم کا احساس ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ معمول سے زیادہ کچھ مختلف محسوس نہیں کرتے ہیں۔

لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹر کے واشم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا کہ ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس آگئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ 9 سال قبل موتیا کی وجہ سے ان کی دونوں آنکھیں متاثر ہوئی تھیں۔

متھورا بائی نے بتایا کہ وہ واشم میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مقیم ہیں، انہوں نے 26 جون کو ’کووی شیلڈ ویکسین‘ کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، ویکسین لگوانے کے اگلے ہی روز ان کی آنکھوں کی 30 سے 40 فیصد بینائی واپس آگئی ہے۔

Maharashtra Woman Claims She Got Her Eyesight Back After Taking First Dose of Covishield Vaccine!

بھارتی ڈاکٹرز نے ابھی تک یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا خاتون کا دعویٰ سچ ہے یا نہیں۔

دوسری جانب مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے معمر شہری اروند سونار نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کووی شیلڈ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائی جس کے بعد دھاتی چیزیں اس کے جسم پر چپک رہی ہیں۔

بزرگ شہری نے دعویٰ کیا کہ ویکسین لگوانے کے بعد مقناطیس اس کے جسم پر چپک رہا ہے، انہوں نے یہ ثابت کرنے کے لیے ویڈیو بھی بنا ڈالی تھی۔

Comments

- Advertisement -