تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جاپان لینڈسلائیڈنگ سے درجنوں گھر مٹی میں بہہ گئے! دل دہلا دینے والے مناظر

ٹوکیو : جاپان میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعے علاقے اٹامی میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔

ہفتے کے روز شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 130 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ 80 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جن کا ملبہ مٹی کی لہروں میں بہہ گیا۔

واقعے کے عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ ‘ میں نے ایک خوفناک آواز سنی اور گھروں کو مٹی کے ستھ بہتے دیکھا، جس سے بچنے کےلیے ریسکیو اہلکار مکینوں کو علاقے سے نکلنے کا کہہ رہے ہیں’۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ کے واقعے میں اب تک 20 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں اب تک تین شہریوں کی موت ہوچکی ہے اور شرح اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے واقعات عام ہیں، جاپان لینڈسلائیڈنگ کے 1500 واقعات سالانہ رونما ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -