تازہ ترین

خطرناک آدم خور مچھلی انسان کی دوست کیسے بن گئی؟ ناقابل یقین ویڈیو

ایسی خطرناک مچھلی جو 500واٹ کا بجلی کا جھٹکا لگا سکتی ہو اس کے ساتھ کھیلنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ ایک ایسی ہی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو محو حیرت کردیا۔

ایک بہت بڑے مچھلی گھر (ایکوریم) کی صفائی کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ملازم یہاں موجود مچھلیوں سے بہت محبت کرتا ہے اور یہ مچھلیاں بھی اس سے اس قدر مانوس ہیں کہ اس کے ساتھ کھیلتی ہیں۔

دنیا کے آبی ذخائر میں بہت سی اقسام کے ایئل مچھلیاں ہیں لیکن جن مچھلیوں نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی وہ بجلی پیدا کرنے والی ایئل مچھلیاں ہیں۔ سال2019میں سائنس دانوں نے ایئل کی دو نئی نسلیں دریافت کیں۔

ایئل مچھلی دراصل کرنٹ مارنے کیلئے نہیں ہوتی ہے بلکہ درحقیقت یہ ایک قسم کی مچھلی ہی ہوتی ہے جسے چاقو نما مچھلی بھی کہا جاتا ہے اور کارپ اور کیٹ فش سے اس کا گہرا تعلق ہے۔

اس کی لمبائی 2.5 میٹر  سے بھی زائد ہوسکتی ہے اور اس کا وزن میں 20 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر بجلی کے چارج کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے پہچانی جاتی ہیں کیونکہ ان کا جسم  بجلی پیدا کرنے والے ٹشو  پر مشتمل ہے۔

مچھلی گھر میں موجود ایئل نامی مچھلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں ملازم ایئل مچھلی کے ساتھ کھیل رہاہے اور وہ بھی اس سے بہت مانوس ہے۔

 ماہرینآبی حیات  نے متنبہ کیا ہے کہ ایئل مچھلی خطرناک مخلوق ہے اور  وہ اپنے خطرناک جبڑے اور تیز دانتوں سے آسانی سے انسان کو شدید  زخمی یا مار بھی سکتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو دراصل کچھ عرصہ پرانی ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد دوبارہ وائرل ہوگئی۔ یوٹیوب پر اس کلپ کو5 لاکھ سے زیادہ صارفین نے دیکھا پسند کیا اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ٹویٹر اور فیس بک پر بھی شیئر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -