تازہ ترین

سعودی عرب: سڑک پر قیامت ٹوٹ پڑی، دل دہلا دینے والا واقعہ

ریاض: سعودی عرب میں پیش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ سعودی ریجن ‘عسیر’ میں پیش آیا جہاں بے قابو دیوہیکل ٹرک نے سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو روند ڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت ناک واقعہ ٹرک کے بریک فیلیئر کے باعث رونما ہوا۔ ڈرائیور نے حتی الامکان گاڑی کو بچانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ ناکام رہا، حادثے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی تھی۔ ادھر سعودی محکمہ ٹریفک نے بھی تصدیق کی ہے کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر گاڑی دھیان سے چلایا کریں۔

Comments

- Advertisement -