تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کیا موجودہ کورونا ویکسینز ‘ڈیلٹا’ کے خلاف مؤثر ہیں؟

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکسینز کوروناوائرس کی قسم ‘ڈیلٹا’ کے خلاف بھی مؤثر ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے تازہ بیان میں ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہی ہے، اس میں بھی وہی علامات نمودار ہوتی ہیں اس لیے موجودہ منظور شدہ ویکسینز ڈیلٹا کے خلاف مؤثر ثابت ہوں گی، یہ زیادہ خطرناک نہیں لیکن تیزی سے پھیلتی ہے۔

ڈاکٹر محمد العبد کا کہنا تھا کہ پہلی خوراک کے 2 ہفتے بعد مدافعتی نظام کی تشکیل شروع ہوتی ہے، جہاں تک دوسری خوراک کا تعلق ہے تو وہ پہلی خوراک سے تشکیل پانے والے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

فائزر ویکسین ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف کتنی مؤثر ہے؟

انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے دو ہفتے بعد مدافعتی نظام نکتہ عروج کو پہنچ جاتا ہے، 10 روز بعد مدافعتی نظام کا معیار بہتر ہوجاتا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے مملکت میں ویکسین لگوانے کے حوالے سے کہا کہ اب تک 1 کروڑ 83 لاکھ 77 ہزار 680 افراد(مقامی وغیرملکی) کی مکمل ویکسینیشن کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -