اشتہار

الیکشن میں کامیابی اور شادی! دلہن کی ہیلی کاپٹر میں سسرال آمد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : گاؤں کی سربراہ منتخب ہونے والی نوبیاہتا دلہن نے ہیلی کاپٹر میں انٹری دے کر اپنی دھاک بیٹھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوبیاہتی دلہن نے ہیلی کاپٹر میں گاؤں میں دنبگ انٹری دی۔

دلہن سنیتا ورما بھارتیہ جنتا پارٹی بریلی کے نائب صدر بیدون ویدرام لودھی کی بیٹی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں اومندرا سنگھ سے عدالت میں شادی کی تھی لیکن ہفتے کے روز ہندو رسم و رواج کے ساتھ دوبارہ شادی کی۔

- Advertisement -

سنیتا نے شادی سے قبل ہی گاؤں کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا جس کے لیے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور بغیر کوئی مہم چلائے گاؤں کی سربراہ منتخب ہوگئیں۔

دلہن سربراہ منتخب ہوئیں تو رخصتی کے بعد سسرال جانے کےلیے انہوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور گاؤں میں اپنی دھاک بٹھائی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیتا ورما نے گاؤں کی ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کےلیے ہی گزشتہ برس دسمبر میں اومندرا سے شادی کی تھی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سنیتا ورما کے سسر شریپال لودھی بھی بلاک ہیڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں جب کہ ان کی سنیتا کی ساس دو مرتبہ گاؤں کی سربراہ منتخب ہوئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں