تازہ ترین

سعودی عرب: پولیس کا بڑا ایکشن، کئی غیرملکی دھر لیے گئے

ریاض: سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی دھندا کرنے والے غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ایک سعودی شہری اور 9 غیرملکیوں کو گرفتار کیا، غیر ملکیوں کا تعلق یمن سے ہے۔

ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والا گروہ اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے رقم وصول کرتا تھا اور ایک تجارتی ادارے کے ذریعے رقم کی منتقلی بھی ہوتی تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تجارتی ادارے کا مالک ایک سعودی شہری تھا اور وہ ترسیل زر پر مقیم غیرملکیوں سے کمیشن وصول کرتا تھا، اہلکاروں نے تمام ملزمان کو دھر لیا ہے۔

خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ یمنی شہری ریاض کے ایک فلیٹ کو غیرقانونی سرگرمیوں کے ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ 24 ہزار 949 ریال برآمد ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان نے مزید کہا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -