اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے ’مالی استحکام کا جائزہ‘ برائے 2020 جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے مالی استحکام کا جائزہ برائے 2020 سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مالی نظام نے کورونا کے دوران لچک کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بینکوں، مالی اداروں ومنڈیوں اور دیگر کے انفراسٹرکچر کی کارکردگی کا تجزیہ پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 2020 مالی شعبے کے لیے ایک ہمت آزما سال تھا، کورونا وائرس کی وبا عالمی کساد بازاری کا سبب بنی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت کے اس بحران سے معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں، پاکستان میں کورونا وائرس کی لہروں کے اثرات نسبتاً کم رہے، مالی سال 20میں پیداواری خسارہ 0.47 فیصد رہا۔

‘خسارہ ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک میں کم ترین شرح میں سے ایک ہے، اقتصادی دباؤ دوسری ششماہی اور اس کے بعد کے عرصے میں کم ہوا، نئی رعایتی ری فنانسنگ اسکیمز، قرضوں کا التوا اور ری شیڈولنگ جیسے اقدامات اٹھائے گئے گئے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی، روزگار اور دیگر اقدامات بھی سامنے آئے’۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ یہ بھی کہتا ہے کہ گھرانوں اور کاروباری اداروں کو معاونت دی گئی جس سے معیشت بحال ہوئی، مالی نظام کے اثاثے 2020میں 14.08فیصد کی شرح سے بڑھے، گذشتہ سال یہ شرح 11.61 فیصدرہی تھی، اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات میں 2020میں30 فیصد اضافہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں