تازہ ترین

ترک کرنسی کی بے حرمتی سیاح کومہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

ترکی میں کرنسی نوٹ کی بے حرمتی کرنے والے سیاح کو ملک بدر کر دیا گیا۔

ترکی میں غیرملکی سیاح کو کرنسی نوٹ کی بے حرمتی کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو ‏وائرل ہونے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے سیاح کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کے احکامات ‏جاری کر دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق نادر بدرنہ نامی غیرملکی سیاح نے ریسٹورنٹ میں 20 لیرا کے کرنسی نوٹ ‏سے ناک صاف کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

کرنسی نوٹ کی بے توقیری اور بے حرمتی پر صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ‏ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیاح کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر ‏دیے۔

Comments

- Advertisement -