اشتہار

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ معمولی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1706 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان  جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سندھ تاجر اتحاد کے نائب صدر محمد ارشد نے بتایا کہ فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 186 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 07 جولائی کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 109,350روپے

دس گرام قیمت: -/ 93,750 روپے

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت  میں 86 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 93 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں‌ اضافے کے باوجود پاکستان میں‌ سونے کی قیمت پھر مستحکم

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز پیر اور منگل کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں