اشتہار

سعودی عرب: غیرملکیوں کو جواب مل گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریش(جوازات) نے غیرملکیوں کے لیے ایک اور اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تارکین وطن کی جانب سے سوال پوچھا گیا تھا کہ پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کی صورت میں کفالت کی تبدیلی ممکن ہے؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ کفالت(اسپانسر شپ) کی تبدیلی کے لیے لازمی ہے کہ پاسپورٹ کارآمد ہو، ایکسپائر پاسپورٹ کی صورت میں کفالت کی تبدیلی یا دیگر امور کی انجام دہی ممکن نہیں ہوسکتی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اسپانسرشپ کی تبدیلی جسے یہاں عرف عام میں ’کفالت‘ کہا جاتا ہے کا عمل کارآمد پاسپورٹ سے مشروط ہے، بہتر یہی رہتا ہے کہ وقت سے قبل ہی پاسپورٹ کی تجدید کرالیں۔ تاکہ مسقبل میں کسی بھی ہنگامی صورت میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے ضروری معلومات

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ اگر کفالت کی تبدیلی کے لیے ڈیمانڈ ارسال کی گئی اور پاسپورٹ کی تجدید نہ ہو یا اس مرحلے کی انجام دہی میں وقت لگا تو اس صورت میں ڈیمانڈ خود کارطریقے سے کینسل ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے سسٹم میں نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کا ڈیٹا فیڈ کرنا(نقل معلومات) لازمی شرط ہے جس کے بغیر آپ دیگر دستاویزی سرگرمیاں انجام نہیں دے پائیں گے۔ گزشتہ برس کورونا کی وبا کے دوران جوازات نے نقل معلومات کی سروس بھی آن لائن فراہم کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں