تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

سعودی عرب: انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کیلئے طویل اور تیز ترین ٹریک تیار

ریاض: سعودی عرب میں ہونے والی ‘فارمولا ون ریس’ کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، جدہ کورنیشن ٹریک بھی تقریباً مکمل ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر جدہ میں رواں سال دسمبر میں کھلوں کا عالمی مقابلہ(فارمولا ون ریس) منعقد ہونے جارہا ہے۔ سعودی کار آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورنیش جدہ ٹریک 6.175 کلو میٹر طویل اور 27 موڑ پر مشتمل ہے، یہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا طویل ترین اور تیز ترین ٹریک ہے۔

Saudi Arabia confirms F1 night race for 2021 | Bet Regal Sports News

آرگنائزیشن نے بتایا کہ اوسط رفتار اگر ہو تو اس ٹریک پر ایک گھنٹے کے دوران 2.5 سوکلو میٹر کا فیصلہ طے کیا جاسکتا ہے، یہ دنیا کی مضبوط ترین ریس فیلڈ میں منفرد اضافہ ہوگا۔

اسی طرح جدہ کورنیش ٹریک کے تحت 280 میٹر لمبی 4 منزلہ عمارت بھی تیار کی جارہی ہے جو عالمی معیار اور اپنی نوعیت کی منفرد ثابت ہوگی جس کے ذریعے ریس کے نظارے دیکھے جاسکیں گے۔

عمارت کی خوبی یہ بھی ہوگی کہ ایک طرف اس سے ریس میں شریک گاڑیوں اور دوسری جانب جدہ شہر کے سی فرنٹ کے نظارے بیک وقت کیے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جدہ کورنیش ٹریک کی ایک انفرادیت اس کا بارہ ڈگری کے زاویے سے بنا تیرہواں موڑ ہے۔

Comments

- Advertisement -