اشتہار

دبئی میں‌ غوطہ خوروں‌ کے لیے دنیا کے سب سے بڑے سوئمنگ پول کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے دنیا بھر کے غوطہ خوروں کے لیے گہرے تیراکی کے مرکز ’ڈیپ ڈائیو دبئی کا افتتاح کردیا.

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے نادالشیبہ میں واقع ڈیپ ڈائیو دبئی کے تالاب کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی، یہ 60 میٹر سے زیادہ کی گہرائی میں غوطہ خوری کرنے اور 14 ملین لیٹر پانی رکھنے والا دنیا کا سب سے گہرا تیراکی کا تالاب ہے جو اولمپک سائز کے چھ سوئمنگ پول کے برابر ہے۔

ڈیپ ڈائیو دبئی کے افتتاح کے موقع پر شیخ ہمدان کے ہمراہ دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی اور بے مثال سہولیات سے آراستہ ڈیپ ڈائیو دبئی کے تالاب میں ایک حیرت انگیز ڈوبا ہوا شہر بھی ہے جسے ہر سطح کے غوطہ خور تلاش کرسکتے ہیں۔

ڈیپ ڈائیو دبئی میں اسٹریٹ کیپ، اپارٹمنٹ اور گیراج بھی موجود ہے، آرکیڈ ڈائیونگ کے بین الاقوامی پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کے ذریعے ہر سطح پر فری ڈائیونگ کے تجربات اور کورسز پیش کیے جائیں گے۔

تالاب کی خصوصیات میں دو پانی کے اندر رہائش گاہیں ہیں جو چھ اور 21 میٹر پر خشک چیمبر کے ساتھ موجود ہیں، پول کے تمام زایوں پر محیط 56 پانی کے اندر کیمرے جدید آواز اور موڈلائٹںگ سسٹم ہیں۔

ڈیپ ڈائیو دبئی کے ڈائریکٹر جاروڈ جیونسکی نے کہا کہ ڈیپ ڈائیو دبئی سب کے لیے واقعی کچھ انوکھا پیش کرتا ہے اور ہماری ٹیم ایک یادگار تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انوکھے تجربے کے حصول کے لے ڈیپ ڈائیو دبئی ڈائیونگ کے بارے میں سب کچھ سیکھنے کا ایک غیر معمولی، محفوظ اور کنٹرول ماحول فراہم کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں