ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سری لنکا کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کورونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کورونا کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

گرانٹ فلاور دورہ انگلینڈ سے سری لنکن کرکٹرز کے ساتھ آنے کے بعد کورونا کا شکار ہوئے، بورڈ کی جانب سے پورے دستے کو خود کو قرنطینہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز بھی 3-0 سے ہاری تھی۔

سری لنکا کے بیٹنگ کوچ اور کھلاڑیوں کے قرنطینہ ہونے کے بعد بھارت اور سری لنکا کی سیریز خدشات سے دوچار ہے، سیریز کا پہلا ون ڈے 13 جولائی کو شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا پہنچنے والی بھارتی ٹیم ’دوسرے درجے‘ کی ٹیم قرار

سری لنکا نے بھارت سے ون ڈے سیریز کے لیے داسن شناکا کو کپتان مقرر کیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا تنگا نے سری لنکا پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو دوسرے درجے کی ٹیم قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم جو سری لنکا آئی ہے وہ ان کی بہترین ٹیم نہیں ہے، یہ ایک دوسرے درجے کی ٹیم ہے، کیا ہمارے کھیلوں کے وزیر اور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کو یہ معلوم نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں