جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مظفرآباد: ن لیگ کا جلسہ مریم نواز کی وجہ سے بدمزدگی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کا جلسہ مریم نواز کی وجہ سے بدمزدگی کا شکار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں لوگ باڑ پھلانگ کر جلسہ گاہ میں داخل ہوگئے، اس دوران درجنوں افراد خار دار تار میں الجھ کر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آنے سے مت روکو، کشمیریوں اور میرے درمیان کوئی باڑ نہیں ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

مریم نواز کے کہنے پر لوگوں نے باڑ پر سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں اس دوران درجنوں افراد خار دار تار میں پھنس کر زخمی ہوگئے۔

شہباز گل کا ردعمل

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی نہیں، ووٹ کی محبت آپ کو کشمیر لائی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ کلیبری کوئین سے کلبھوشن کا نام سننا چاہتے ہیں، ان سے بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر کاز کو نااہل نواز شریف نے جتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا، میاں صاحب چپ کرکے بھارتی بیانیے کی راہ ہموار کررہے ہیں، کشمیر میں بھی آپ کے ملک دشمن بیانیے کی آپ کو ہار نظر آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں