تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟

ایئر لائن سیفٹی سے متعلق دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرلائن سیفٹی کے حوالے سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایئرلائن ایئر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کی قنطاس، سنگاپور کی سنگاپور ایئرلائن، یو اے ای کی ایمریٹس نے کورونا کے دوران بہترین سروس فراہم کیں۔

بہترین خدمات انجام دینے والی ایئرلائنز کی فہرست میں اردن کی رائل جارڈینین، ہانگ کانگ کی کیتھی پیسفک، برطانیہ کی ورجن ایٹلانٹک، یو اے ای کی اتحاد ایئرویز، سوئٹزرلینڈ کی سوئس ایئرلائنز بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جاپان کی آل نیپون ایئرویز، قطر کی قطر ایئرویز، کولمبیا کی ایویانکا نے کورونا کے دوران بہترین خدمات انجام دیں۔

دوسری جانب جن ممالک کی ایئرلائنز نے شاندار انتظامات کیے ان میں کوریا، فرانس، فن لینڈ، بحرین، برطانیہ، کینیا، نیدرلینڈز شامل ہیں۔

ان تمام ایئرلائنز کو سیون اسٹار ریٹنگ میں رکھا گیا ہے جبکہ فہرست میں پاکستان کی ایئرلائن پی آئی اے اور ایئر بلیو کو ون اسٹار کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

بھارت کی ایئر انڈیا کو فور اسٹار، ایئر ایشیا انڈیا کو فور اسٹار، ایئر انڈیا ایکسپریس کو تھری اسٹار، اسپائس جیٹ کو سیون اسٹار، انڈی گو کو سکس اسٹار، گو ایئر کو سکس اسٹار، وسٹارا کو بھی سکس اسٹار کیٹگری میں رکھا گیا۔

Comments

- Advertisement -