تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

قطر نے ویزا سروس کی بحالی کا اعلان کردیا

دوحہ: قطر نے ایک بار پھر فیملی اور سیاحتی ویزوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر کی حکومت نے اہل خانہ اور سیاحوں کو 12 جولائی سے ملک میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قطر جانے والے افراد کو محکمہ صحت کی جانب سے عائد کردہ قواعد و ضوابط اور پالیسی پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ قطر آنے کے خواہش مند افراد ویزہ حصول کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جمعرات کے روز اس حوالے سے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی دکھانی ہوگی جبکہ قرنطینہ کے حوالے سے مختلف ممالک کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان اور قطر کے تعلقات مثبت سمت میں رواں ہیں‘‏

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ ، کاروباری شخصیات اور سیاحتی ویزوں کا اجرا کیا جائے گا جبکہ  خلیج تعاون کونسل کے اراکین ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے  لیے بھی ویکسین کی شرط لازمی کی گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق وہ شہری جو بیرون ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں بھی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -