اشتہار

وژن 2030: سعودی عرب کا ایک اور نیا مشن

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت مملکت میں تفریحی شعبے کی ترقی اور اسے پروان چڑھانے کے لیے 500 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) اور سوشل ڈیولپمنٹ بینک (ایس ڈی بی) کے درمیان طے پایا ہے، فریقین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کردیے جس کے تحت نرم شرائط پر 500 ملین ریال فراہم کیے جائیں گے جو تفریحی شعبے پر خرچ ہوں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں تفریحی شعبے کی ترقی اور استحکام میں معاونت کے لیے یہ فنڈ معیاری مواقع فراہم کرے گا۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے صدر دفتر ریاض میں سی ای او فیصل بافرط اور سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے سی ای اوابراہیم بن حماد الراشد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

فریقین اس شعبے میں اپنی اپنی معاونت فراہم کریں گے، معاہدے کے تحت 50 منصوبوں پر کام ہوگا۔

سعودی عرب میں سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے مقاصد میں سعودی نوجوانوں کے لیے تفریحی شعبے میں مختلف منصوبے بنانا اور نوجوانوں کو اس شعبے کا اہل بنانا بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں