اشتہار

سندھ حکومت سابق اولمپئن نوید عالم کی مدد کو آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا سابق اولمپئن نوید عالم کی مدد کو آگئی اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سابق اولمپئن نوید عالم کی مالی مدد کرنےکا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کوخط لکھا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا کہ شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا ، سندھ حکومت ادا کرے گی۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کینسرسے لڑتے سابق اولمپئن نوید عالم کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کا نام روشن کرنے والےسابق اولمپئن کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

تین روز قبل اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی بیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔

نوید عالم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا، ان کے علاج میں مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سابق اولمپئن نوید عالم بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں