اشتہار

اپوزیشن نے وفاقی وزیر کے انسانی ہمدردی کے اقدام کو سیاسی رنگ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے انسانی ہمدردی کے اقدام کو سیاسی رنگ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں لوگوں کو پیسے دینے پر علی امین گنڈا پور پر سیاسی الزام تراشی کی جانے لگی، وفاقی وزیر کے انسانی ہمدردی کے اقدام کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ماہ پہلے ڈڈیال میں ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوئے تھے، ڈڈیال کی عوام نے علی امین گنڈا پور کو سڑک کی خرابی سے آگاہ کیا تھا، خواتین اور بچوں نے وفاقی وزیر کو روتے ہوئے بتایا تھا کہ خراب سڑک کے باعث حادثہ پیش آیا۔

- Advertisement -

علی امین گنڈا پور نے ڈڈیال کے لوگوں سے سڑک ٹھیک کرانے کا وعدہ کیا تھا، وفاقی وزیر دو روز پہلے ڈڈیال آئے تو خواتین اور بچوں نے وعدہ یاد دلایا۔

وفاقی وزیر نے سیاست کو بالائے طاق رکھ کر انسانیت کے لیے جیب سے مدد کی، انہوں نے سڑک کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے اپنی جیب سے ادا کیے۔

اپوزیشن نے ان کے انسانی ہمدردی کے اقدام کو سیاسی رنگ دیا، بلاول بھٹو نے علی امین پر لوگوں کے ووٹ خریدنے کا الزام بھی لگایا جبکہ اپوزیشن نے ان پر ایک کروڑ روپے دینے کا الزام عائد کیا۔

یاد رہے کہ ڈڈیال کے عوام نے ایک ماہ پہلے فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے لیگی وزیر کو بھی روکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں