تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پانی میں کرنٹ پھیلنے سے 6 افراد ہلاک

بھارت میں اہل خانہ کی ذرا سے لاپرواہی 6 افراد کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں ایک گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے خاندان کے 6 ‏افراد ہلاک ہوگئے۔

کرنٹ پانی میں پھیلنے کی وجہ سے لگا جس کی زد میں آ کر 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ‏گھر کا ایک فرد ٹینکی سے پانی نکالنے کے لیے روشنی کا انتظام کررہا تھا کہ اس دوران بے ‏احتیاطی کی وجہ سے بجلی کی تاریں پانی میں شامل ہو گئیں۔

گھر کے فرد کو کرنٹ سے بچانے کے لیے دیگر اہل خانہ مدد کو پہنچے تو ایک ایک کر کے 6 ‏افراد لپیٹ میں آ گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں اور متاثرین کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان ‏کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں اور مرنے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے ‏تعلق رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -