اشتہار

بیرون ملک پھنسے غیرملکی ملازمین کو واپس بلانے کی تیاری؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویتی وزارت صحت نے بیرون ملک پھنسے اپنے ملازمین کو واپس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے کویتی وزرا کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے غیرملکی ملازمین جو کورونا اور پابندیوں کے باعث بیرون پھنسے ہیں انہیں واپس بلانے کی تیاری کی جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویتی وزارت صحت نے غیر کویتی طبی اور نرسنگ عملہ، ٹیکنیشنز، انتظامیہ اور ان کے اہل خانہ کو وطن واپس آنے اور ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق وزرا کونسل سے مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ہمیں اپنے ملازمین کی اشد ضرورت ہے۔ وزارت کے سیکرٹری برائے داخلہ ڈاکٹر مصطفیٰ رضا کے وزراء کونسل کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق وزارت کو صحت سے متعلق بہتر خدمات کی فراہمی اور اپنی صحت کی تمام سہولیات کو بروئے کار لانے کیلئے اپنے تربیت یافتہ ملازمین کی ضرورت ہے۔

کویتی حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وزارت صحت کے ملک سے باہر تربیت یافتہ کارکنان آمد کے بعد حفاظتی ویکسی نیشن کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر مصطفیٰ نے مزید کہا کہ غیر کویتی طبی عملے کے وطن واپسی نہایت ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں