اشتہار

جنگلی ہاتھی کا انسانی آبادی پر حملہ؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دیوقامت جنگلی ہاتھی شہری آبادی میں گھس آیا جس کے باعث لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں، خوش قسمتی سے جانور نے کسی پر حملہ نہیں کیا۔

بھاری بھرکم ہاتھی نے شہری آبادی پر حملہ کیا اور نہ ہی کسی انسان کو نقصان پہنچایا تاہم جانور کی اس طرح چہل قدمی دیکھ کر اطراف میں موجود لوگوں نے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔

یہ حیرت انگیز واقعہ بھارتی ریاست کرناتکا میں پیش آیا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھی جنگل سے نکل کر نہ صرف شہری آبادی کی طرف آیا بلکہ اس نے ایک کیفے ہوٹل کا بھی دورہ کیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہاتھی کیفے کے اطراف گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں محکمہ جنگلی کے عملے نے ہاتھی کو دوبارہ جنگل پہنچا دیا۔ خیال رہے کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں، ماہرین کا ماننا ہے کہ جانور غذا کی تلاش میں انسانی آبادی کا رخ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں