اشتہار

شہباز شریف کے الزامات پر وفاقی وزیر کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ترسیل کے نظام کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے شہباز شریف کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت امپورٹڈ پلانٹس لگا کر گئی، سابقہ حکومت کو کس نے مشورہ دیا تھا امپورٹڈ پلانٹس لگائے، ن لیگ کے قائدین نے کہا ہم نے بہت سستے معاہدے کیے تھے۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ سستے معاہدے کیے تھے تو 1200 ارب روپے کے گردشی قرضے کیوں بڑھے۔

- Advertisement -

حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت زیادہ ہے، 24000 میگاواٹ کی ترسیل سسٹم سے کی جاسکتی ہے، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو 20 ہزار میگاواٹ کی ترسیل کی صلاحیت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 24000 میگاواٹ کی ترسیل کامیابی سے کی جارہی ہے، پاکستان کے اوسطاً بجلی کی ڈٰمانڈ 16000 میگاواٹ ہے، صرف دو ماہ کے لیے بجلی کی کھپت زیادہ ہوتی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت اس وقت بہت زیادہ ہے، ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں بن رہی ہے، 4 ہزار میگاواٹ دو سالوں میں ترسیل کے نظام میں شامل کیا، تربیلا ڈیم سے پیداواری صلاحیت سے کم 20 فیصد بجلی مل رہی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ کوئلے کا بجلی کا پلانٹ ساہیوال میں لگایا گیا، آر ایل این جی پر بجلی کے پلانٹ گزشتہ حکومت نے لگائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں