جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‏’مریم نواز کی توجہ بھی گیٹ نمبر 4 کی طرف چلی گئی ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گیٹ نمبر 4 کی طرف اب مریم نواز کی بھی ‏توجہ چلی گئی ہے بلیک میلنگ سےکام نہیں بنااس لیےاب فوج سےپیارجاگ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ کا ‏ماضی رہا ہے کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کےبغیرچل ہی نہیں سکتی شہبازشریف نےبریفنگ میں موقع پا کر ‏اپنی سی وی آگےکردی تھی احسن اقبال تون لیگ کےتمام لوگوں کےخودساختہ ترجمان بنےہیں ‏

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ہم صرف یہ کہہ ‏رہےہیں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈملنی چاہیے اداروں پرتنقیدنہیں کرتے،مخصوص لوگوں پرتنقیدکی ‏جاتی ہے شہبازشریف کوکمرکی تکلیف ہے، ضرورت پڑی تو آزاد کشمیرجائیں گے بالکل ہماری خواہش ‏ہےتمام لیڈرزپرجھوٹےکیسزختم ہوں۔

محمد زبیر کی بات کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ یہ کیسی کمرکی تکلیف ہےکہ قومی ‏اسمبلی میں 4 گھنٹے بات کرسکتےہیں ن لیگ کی فرمائش ہےمریم کےکیسزختم کر کے باہر جانے ‏دیا جائے شہبازشریف کی خواہش ہے انہیں پاؤں پڑنےدیں وزیراعظم بنناہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں