تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

صدر موئس قتل کیس: ہیٹی پولیس کا اہم ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ

پورٹ او پرنس : ہیٹی پولیس نے صدر جووئنل موئس کے بہیمانہ قتل میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی کے صدر جووئنل موئس کے بہیمانہ قتل سے متعلق پولیس چیف نے سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سہولت کار کی شناخت 63 سالہ کرسچن ایمانوئل کے نام سے ہوئی ہے جو ایک ماہ قبل نجی طیارے سے ہیٹی میں داخل ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیاسی مقاصد کی تکمیل کےلیے ملک میں داخل ہوا تھا، پولیس حکام نے ملزم سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کرسچن ایمانوئل کو مشتبہ قاتل کہا ہے جس کے گھر سے گولیاں، دو گاڑیاں اور دیگر سازو سامان برآمد ہوا ہے۔

ہیٹی : ‘ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی صدر مرچکے تھے’ ملزمان کا دعویٰ

مزید پڑھیں : ہیٹی: صدر جووینل موئس قتل کیس میں اہم پیشرفت

خیال رہے کہ پولیس 28 رکنی ڈیتھ اسکواڈ میں شامل 20 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے تاہم مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جب کہ تین مقابلے کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 55 سالہ صدر موئس کو ان کی نجی رہائش گاہ پر گولی مار دی گئی تھی، واقعے میں ان کی اہلیہ کو بھی گولی لگی تھی، امریکا میں ہیٹی کے سفیر بوکیٹ ایڈمنڈ نے قاتلوں کو ’غیر ملکی، زر پرست اور پیشہ ور قاتل‘ قرار دیا تھا، رپورٹس کے مطابق قاتلوں نے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے ایجنٹ کا روپ دھار رکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -