بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی میں آج شام پھر بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں بادل پھر سے برسنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے آج شام پھر کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درمیانہ درجہ کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کاتناسب52 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے30 کلومیٹررفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

آئندہ 24گھنٹےکے دوران موسم ابر آلود رہے گا تاہم سکھر،لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ ،جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ،ٹھٹہ ،بدین،خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی، آواران، لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد، ژوب ،لاہور سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،راولپنڈی،اسلام آباد،ایبٹ آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب آزادکشمیراور خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیداہوگئی اور سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بہہ گئے۔

بونییر میں موسلادھاربارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں برساتی پانی داخل ہونے سےمریضوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔

گذشتہ روز ڈائیریکٹر میٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر متوقع بارش ہوئی اور بادل وقت سے پہلے برس پڑے تاہم بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے دو سے تین دن تک جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں