تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی حکام کی نئی حکمت عملی تیار

ریاض: سعودی حکومت نے واٹر کمپنی کی نجکاری سے متعلق نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی نیشنل واٹر کمپنی کی نجکاری مہم کی تنظیم نو کی جارہی ہے جس کے تحت اب نئی منصوبہ بندی کے ذریعے نجکاری کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت ماحولیات، پانی وزراعت (MWA) نے مملکت میں وسیع تر نجکاری کی حکمت عملی اپناتے ہوئے نیشنل واٹر کمپنی (NWC) کی نجکاری مہم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کے وزیر عبدالرحمٰن الفضلی نے اسی ضمن میں مختلف ذیلی منصوبوں کا بھی آغاز کیا۔

خیال رہے کہ مغربی اور جنوبی علاقوں میں نیشنل واٹر کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر نجکاری کی تنظیم نو کا یہ منصوبہ 13 علاقوں کو 6 حصوں میں ضم کرنے کی بنیاد ہے۔

نئے اقدام کے تحت سال کے آخر تک پانی کی تقسیم کے شعبے کو مکمل طور پر اس نظام سے مربوط کردیا جائے گا۔ واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ اس انضمام کا عمل صنعت کو نجی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار کرے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ فراہمی آب میں آپریشنل عمل کی استعداد کار بڑھانا بھی مقصد ہے۔ خیال رہے کہ سرکاری اثاثوں کی نجکاری میں اضافہ وژن 2030 پروگرام کا بنیادی حصہ ہے۔

Comments

- Advertisement -