پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاکستانی فاسٹ‌ بولر کے ہاں‌ بیٹے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل تنویر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

سہیل تنویر کے ہاں تیسرے  بیٹے کی پیدائش ایک روز قبل ہوئی، زچہ اور بچہ دونوں کی طبیعت اطمینان بخش ہے۔

اس بات کی اطلاع فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی اور تینوں بیٹوں کی ایک ساتھ بنی تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے  اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ’رب نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے‘۔

انہوں نے بیٹے اور اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور جواب نہ دینے پر مداحوں سے معذرت بھی کی۔

سہیل تنویر کو ساتھی کھلاڑیوں ، معروف شخصیات سمیت دیگر نے بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد پیش کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ، جنید خان، انور علی،  سلمان بٹ، یاسر عرفات، عمر امین نے بھی مبارک باد پیش کی جبکہ وقار یونس کی اہلیہ فریال وقار اور عمر گل نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچے اور ماں کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں