اشتہار

ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز طالبان کے ہاتھوں قتل، امریکی میڈیا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کو موت کےگھاٹ اتار دیا تاہم طالبان نے امریکی میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

طالبان کے ہاتھوں افغان کمانڈوز کے قتل کا دعویٰ امریکی میڈیا کی جانب سے سامنے آیا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کے صوبے فاریاب کے ضلع دولت آباد میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے کہ افغان فورسز کے پاس گولہ بارود ختم ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کمانڈوز نے گولہ بارود ختم ہونے کی صورت میں طالبان کے آگے سرینڈر کیا، اس کے باوجود طالبان نے افغان فورسز اہلکاروں کو قتل کردیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب طالبان نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے تاکہ فورسز کو ہتھیار ڈالنے سے باز رکھا جاسکے البتہ طالبان نے صوبہ فاریاب میں 22 کمانڈوز کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک جانب طالبان امریکی میڈیا کے دعوے کو مسترد کررہے ہیں تو دوسری جانب ہلال احمر بھی 22 افغان کمانڈوز کی لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان نے مزید دو اضلاع پر قبضہ کرلیا

خیال رہے کہ امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد سے طالبان متعدد اضلاع کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں جب کہ کئی اضلاع میں قبضے کےلیے لڑائی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں