ریاض: امام کعبہ شیخ بند بلیلہ رواں سال میدانِ عرفات میں حج 1442 ہجری کا خطبہ دیں گے۔
حرمین شریفین کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی نے سرکاری طور پر مسجد الحرام کے خطیب ڈاکٹر بندر بلیلہ کو وقوفِ عرفہ میں خطبے کے لیے مقرر کردیا، جس کی سعودی فرمانروا نے منظوری دے دی۔
شیخ بندر بلیلہ مسجد نمرہ میں یومِ عرفات کا خطبہ دیں گے، جس کو اردو، عربی سمیت دس سے زائد زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
Sheikh Dr. Bandar Baleelah has been officially appointed by the Custodian of the Two Holy Mosques to deliver this year’s #Hajj Arafat Khutbah at Masjid Namirah. pic.twitter.com/FVTiUAda6g
— (@HaramainInfo) July 14, 2021
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سےحج انتظامات کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں، زائرین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طبی اقدامات کیے گئے ہیں۔
حرمین انتظامیہ کی جانب سے حج انتظامات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہوگا اور عازمینِ حج کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا
حرمین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طوافِ کعبہ کے لیے پچیس ٹریک تیار کیے گئے ہیں، عازمین حج کی خدمت کے لیے دس ہزار افراد مامور ہوں گے، کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کےمطابق مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کے لیے پانچ ہزار کارکنان کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
The General Presidency of Haramain’s plan to deploy artificial intelligence robots for the purpose of sterilization and the distribution of Zamzam water to worshipers around Masjid Al Haram has intensified, coinciding with the presidential plan to receive pilgrims for #Hajj 2021. pic.twitter.com/QIdPiRKZwV
— (@HaramainInfo) July 14, 2021
یاد رہے سعودی عرب میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ حج سے متعلق 30 سے زائد اداروں کے تعاون سے اسٹریٹیجک اور آپریشنل منصوبے تیار کیے گئے ہیں، حجاج کرام کے لیے کرونا وائرس سے محفوظ رہائش گاہیں تیار کی گئی ہیں۔
خیال رہے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کو 5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 60 ہزار مقامی شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا گیا۔
عازمین کو سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہیں جبکہ انہیں پی سی آر بھی دکھانا ہوگا۔