نئی دہلی : بھارتی دلہن نے اپنی شادی کو یادگار لمحوں میں تبدیل کرنے کےلیے جیپ کے بونٹ پر سوار ہوکر شادی ہال میں انٹری دی، دلہن کی دھماکے دار انٹری نے دلہن سمیت رشتے داروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔
شادی بیاہ کی تقریبات کو یادگار بنانے کے خواہش مند ہر دلہا دلہن ہی ہوتے ہیں اور ان کے والدین بھی اپنے بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کےلیے اپنی جمع پونجی لٹا دیتے ہیں لیکن بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کےلیے انوکھا قدم اٹھالیا۔
بھارتی دلہن کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن عروسی لباس زیب تن کیے بغیر ماسک پہننے پھولوں سے سجی جیپ کے بونٹ پر سوار ہے۔
بونٹ پر سوار دلہن کی شادی ہال میں انٹری کا واقعہ بھارتی شہر پونے میں رونما ہوا، انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بونٹ پر سوار دلہن کے آگے دو موٹر سائیکل سوار ویڈیو بناتے ہوئے جارہے ہیں۔
دلہن کی شادی ہال میں منفرد انداز میں انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دلہن سمیت رشتے دار بھی مشکل میں پھنس گئے کیوں کہ بھارت میں ان دنوں کرونا بحران کی شدت ہے اور ایسے میں دلہن بغیر ماسک کے سفر کررہی ہے۔
بھارتی پولیس نے دلہن اور رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس میں کرونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔