اشتہار

محمد عامر کا شاہین آفریدی کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم کے کپتان، کھلاڑیوں، مینیجمنٹ پر شائقین کھل کر تنقید کررہے ہیں۔

کرکٹ شائقین نے ون ڈے سیریز میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بولنگ اور بیٹنگ کوچ جبکہ کچھ لوگوں اور نامور شخصیات نے شاہین شاہ آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں بولے اور نوجوان بولر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ ’میرے خیال سے شاہین شاہ آفریدی موجودہ اسکواڈ میں پاکستان کا سب سے بہترین فاسٹ بولر ہے‘۔

- Advertisement -

عامر نے شاہین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’تم اپنا سر بلند رکھوں کیونکہ پہلے بھی تم نے کارکردگی دکھائی اور آئندہ بھی دکھاؤ گے‘۔

مزید پڑھیں: برمنگھم اسٹیڈیم کے باہر ” گومصباح گو، گو وقارگو کے نعرے بلند

یہ بھی پڑھیں: “کھلاڑیوں کو فیور دینےکی بحث کبھی ختم نہیں ہوگی”

محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے متلاشی ناقدین کی باتوں کو دل پر نہ لیں۔

واضح رہے کہ دورۂ انگلینڈ میں شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے تین میچز میں صرف دو وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں