اشتہار

سعودی عرب سے بڑی خوش خبری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب سے خوش خبری یہ ہے کہ شہریوں کے لیے ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقامی لوگوں کو ملازمت کی تربیت دینے اور لاجسٹک کے میدان میں کام کا اہل بنانے کے لیے لاجسٹک اکیڈمی متعارف کرادی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اکیڈمی کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں طلبا کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے انہیں تکنیکی تعلیم اور تربیت دی جائے گی، سعودی لاجسٹک اکیڈمی عالمی لاجسٹک سنٹر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتیوں کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی، اس اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

- Advertisement -

اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے دوران نجی شعبے کے ساتھ 350 سے زیادہ سعودی مرد و خواتین کو ملازمتیں دینے کے لیے 11 مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

سعودی عرب: غیرملکیوں کے لیے دروازے بند ہونے لگے؟

لاجسٹک اکیڈمی میں تربیتی سیشنز ہوں گے جن میں مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے، ان پروگراموں میں تین طرح کے ٹریننگ سمسٹر شامل ہیں۔ پہلا شارٹ کورسز اور ریموٹ ٹریننگ پروگرام، دوسرا انٹرنیشنل سپیشل پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرامز اور تیسرا خصوصی ایگزیکٹو پروگرامزپر مشتمل ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی لاجسٹک اکیڈمی نے 7 شعبوں پر کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان شعبوں میں پوسٹل لاجسٹک سروسز، بحری سروسز اور بندرگاہوں پر آمدورفت، بین الاقوامی تجارت، جہاز رانی اور برآمد، لینڈ ٹرانسپورٹ، ای کامرس، گودام مینجمنٹ اور فضائی نقل و حمل شامل ہے جو روزگار کے مزید مواقع بھی کھولیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں