اشتہار

کورونا سرٹیفکیٹ : متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں پر نئی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا، پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے نئے سفری احکامات جاری کرتے ہوئے نئی پالیسی مرتب کرلی۔

جس میں متحدہ عرب امارات آنے کے لیے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کے سرٹیفکیٹ کی یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق لازمی کرانی ہوگی۔

- Advertisement -

متحدہ عرب امارات سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، عام پاکستانیوں، سفارتکاروں اور اہلخانہ پر بھی سرٹیفیکٹ کی شرط لاگو ہوگا۔

خیال رہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوب ایشیائی ممالک کے مسافروں پر پابندی لگا رکھی تھی۔

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پابندی کے شکار ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مابین منظور شدہ سفارتی مشن، سرکاری وفود، کاروبار طیارے اور سنہری ریزیڈینسی ہولڈرز کو سخت ایس او پیز کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں