جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

امریکی شہری نے 16 ہزار کی انعامی رقم سے 80 لاکھ کی لاٹری جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : قسمت ایسے بھی مہربان ہوتی ہے، امریکی شہری نے 20 ڈالر کی لاٹری سے پچاس ہزار ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے رہائشی نے 20 ڈالر کے اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ سے 100 ڈالر کی انعامی رقم جیتی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 60 سالہ شہری ولفورڈ براؤن نے 100 ڈالر کی انعامی رقم جیتنے کے بعد ان پیسوں سے دوبارہ لاٹری ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔

کلورٹ کاؤنٹی کا شہری گزشتہ ایک سال سے لاٹری خرید کر اپنی قسمت آزما رہا ہے اور اب تک 5 ہزار ڈالر کی رقم جیت چکا تھا لیکن اس مرتبہ ولفورڈ براؤن نے انعامی رقم کو ری انویسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں 50 ہزار ڈالر کا انعام حاصل کیا۔

امریکی شہری کا کہنا ہے کہ وہ مصوری کے پیشے سے منسلک ہے اور اس پیشے کو جاری رکھے گا جب کہ انعامی رقم کو اپنے بچوں کے بچوں کے ساتھ باٹنے کےلیے رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں